اسلام آباد (ارنا) پاکستان کے پرائم منسٹر آفس نے اعلان کیا ہے کہ انوار الحق کاکڑ اور اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے درمیان دو طرفہ ملاقات نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں منعقد ہوگی۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے پرائم منسٹر آفس نے بتایا ہے کہ پاکستان کے نگران وزیراعظم  انوار الحق کاکڑ آج نیویارک میں ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی  سے ملاقات کریں گے۔

گزشتہ سال اقوام متحدہ کی 77ویں جنرل اسمبلی میں بھی  ایرانی صدر سیدابراہیم رئیسی نے اس وقت کے وزیراعظم پاکستان سمیت مختلف ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتیں اور گفتگو کی تھی۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu