زاہدان، ارنا - ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں پاسداران انقلاب اسلامی اور انٹیلی جنس فورسز نے ایک دہشت گرد گروپ کو تباہ کر دیا ہے۔

سپاہ پاسداران کے بیان کے مطابق، دہشت گردوں کو کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی سے قبل صوبے سیستان اور بلوچستان کے جنوب میں گرفتار کیا گیا تھا۔
آپریشن کے دوران دو دہشت گرد ہلاک اور ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔
ان سے اسلحہ اور گولہ بارود کا ذخیرہ بھی برآمد ہوا اور ضبط کرلیا گیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu