بیروت، ارنا -  ایرانی وزیر خارجہ جنہوں نے لبنان اور مقبوضہ فلسطینی کے سرحدی علاقوں کا دورہ کیا ہے، حزب اللہ کے عہدیداروں سے مزاحمت کی علامت کے طور پر یسعور اسقاطیل کے ہیلی کاپٹر کا ایک حصے کو حاصل کیا۔

حسین امیرعبداللہیان نے آج لبنان کے جنوب میں علاقے مارون الراس کے دورے کے دوران حزب اللہ کے حکام سے اسرائیلی فوج کے 'اسقاطیل' ہیلی کاپٹر کے ایک پرزے  کو حاصل کیا جو لبنانی حزب اللہ کی 33 روزہ جنگ کے دوران مار گرایا گیا تھا۔

33 روزہ جنگ میں حزب اللہ فورسز کے ہاتھوں صیہونی حکومت کے ہیلی کاپٹروں اور آلات کی تباہی اس جنگ میں صیہونی حکومت کی شکست کی ایک اہم وجہ تھی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu