تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم جلد ہی ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔

یہ بات حسین امیر عبداللہیان نے پیر کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں ہم نے آسٹریا، آسٹریلیا، عمان، قطر، کویت، ترکی، امارات، سوئٹزرلینڈ، پاکستان، ملائیشیا، سعودی عرب، لیبیا اور شام کے وزرائے خارجہ کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ میں جلد ہی ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات کروں گا۔
انہوں نے تاکید کی کہ حکومت کی متوازن خارجہ پالیسی اور فعال سفارت کاری کا حصول صحیح راستے پر ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu