یہ بات جوزپ بورل نے پیر کے روز عراقی وزیر خارجہ فواد حسین کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ حال ہی میں، ہم نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات کو معمول پر آنے کا مشاہدہ کیا ہے۔ اس سے خطے میں زیادہ استحکام آئے گا۔
بورل نے کہا کہ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ مذاکرات کا پہلا دور عراق میں ہوا جس کا مثبت نتیجہ نکلا۔
یہ یقینی طور پر اچھی خبر ہے کہ دو ممالک اپنے سفارتی رابطوں کو دوبارہ شروع کرنے اور اپنے سفیروں کے تبادلے کا فیصلہ کرتے ہیں، اس سے خطے کے استحکام اور کشیدگی میں کمی آئے گی۔
10 مارچ کو چین کی ثالثی میں اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب نے سفارتی تعلقات بحال کرنے اور سفارتخانے کھولنے پر اتفاق کیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
اجراء کی تاریخ: 20 مارچ 2023 - 13:38
تہران، ارنا - یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی سے خطے میں زیادہ استحکام آئے گا۔