تہران۔ ارنا- ایرانی پارلیمنٹ کے کمیشن برائے قومی سلامتی کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس کمیشن میں پاسداران انقلاب کیخلاف یورپی پارلیمنٹ کے مسودے سے نمٹنے کے منصوبے کا جائزہ لیا گیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "ابوالفضل عمویی" نے آج بروز ہفتہ کو پارلیمنٹ کے کمیشن برائے قومی سلامتی کے ہنگامی اجلاس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس میں پاسداران اسلامی انقلاب کیحلاف یورپی پارلیمنٹ کے حالیہ اقدام سمیت اس اقدام سے نمٹنے کے منصوبے کا جائزہ لیا گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ اجلاس میں متعلقہ اداروں کے نمائندوں نےاس حوالے سے اپنی اپنی رائے اور رپورٹیں پیش کیں۔ نیز محکمہ خارجہ، محکمہ دفاع، محکمہ انٹیلی جنس اور پارلیمنٹ کے تحقیقاتی سنٹر کے نمائندوں نے اس اجلاس میں حصہ لیا۔

نیز کل بروز اتوار کو اراکین پارلیمنٹ، وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان اور پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف میجر جنرل حسین سلامی سے ایک نجی ملاقات میں یورپی پارلیمنٹ کے حالیہ اقدام پر تبادلہ خیال کریں گے۔

واضح رہے کہ یورپی اراکین پارلیمنٹ نے بدھ کے روز سپاہ پاسداران کو دہشت گرد گروپ کے طور پر نامزد کرنے کے لیے مجوزہ ترمیم پر خطرناک بدعت میں ووٹ دیا۔598 یورپی نمائندوں نے ترمیم کے حق میں ووٹ دیا، 9 نمائندوں نے مخالفت میں ووٹ دیا اور 31 نے حصہ نہیں لیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

لیبلز