حسین امیرعبداللہیان اپنے اعلی سطحی وفد کے ساتھ منگل کے روز دو طرفہ مذاکرات کیلئے ترکی پہنچ گئے۔
انقرہ میں امیرعبداللہیان اہم بین الاقوامی، علاقائی اور دوطرفہ امور پر بات چیت کے لیے ترک حکام سے ملاقات کرنے والے ہیں۔
انہوں نے انقرہ پہنچنے پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے تہران اور انقرہ تعلقات کو سراہا اور ترکی کو ایران کے ہمسایوں میں سے ایک قرار دیا جس کے ساتھ ایران کے بہترین تعلقات ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ آج میرے لیے اپنے ہم منصب اور ترک صدر رجب طیب اردگان کے ساتھ مغربی ایشیا، جنوبی قفقاز اور بین الاقوامی پیش رفت سمیت علاقائی مسائل پر بات چیت کا موقع ہے۔
امیرعبداللہیان اور چاوش اوغلو نے ایک ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
اجراء کی تاریخ: 17 جنوری 2023 - 15:34
تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ ترکی کے دارالحکومت انقرہ پہنچ گئے۔