تہران، ارنا - ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم جنوبی کوریا کے صدر کے ہمسایہ اور دوست ممالک ایران اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کے بارے میں تازہ ترین مداخلتی بیانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ناصر کنعانی نے کہا کہ جنوبی کوریا کے صدر کے ریمارکس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات سمیت خلیج فارس کے ساحلی ممالک کے ساتھ ایران کے تاریخی اور دوستانہ تعلقات اور اس سلسلے میں تیزی سے رونما ہونے والی مثبت پیش رفت سے بالکل بے خبر ہیں۔
کنعانی نے کہا کہ ایرانی وزارت خارجہ جنوبی کوریا کے حالیہ موقف بالخصوص تہران ابوظہبی تعلقات کے بارے میں اس کے صدر کے ریمارکس کی سنجیدگی سے پیروی اور جائزہ لے رہی ہے اور سیئول کے جواب کا انتظار کر رہی ہے، ترجمان نے ان ریمارکس کو غیر سفارتی قرار دیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu