یہ بات آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے آج بروز اتوار ایران میں تعینات وینزویلا کے نئے سفیر جوزے رافیل سلوا اپونٹے کی اسناد صول کرنے کی تقریب میں کہی۔
انہوں نے وینزویلائی صدر مادورو کے دورہ تہران کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو وسعت دینے کے لیےطے پانے والے فائدہ مند معاہدوں یا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان معاہدوں کا نفاذ دوطرفہ تعاون کے فروغ کیلیے مختلف صلاحیتوں کو عملی شکل دے سکتا ہے۔
ایرانی صدر نے وینزویلا کے عوام کی آزادی اور خودمختاری کے جذبے کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ امریکیوں کی وینزویلا کے قریب آنے کی خواہش صرف توانائی کے وسائل کی ضرورت کی وجہ سے ہے۔
وینزویلائی سفیر نے کہا کہ وینزویلا کی حکومت اور عوام ایرانی حکومت اور عوام کی حمایت کے لیے شکر گزار ہے۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو وسعت دینے اور اسے مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔