تہران۔ ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے اعلی نمائندے "جورف بورل" سے اپنی حالیہ ملاقات کو بے تکلف، دوستانہ اور تعمیری قرار دے دیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "حسین امیرعبداللہیان" نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ اردن میں منعقدہ "بغداد- 2" اجلاس کے دوران، 2 گھنٹے کے دورانیہ پر مشتمل جوزف بورل سے ملاقات کی۔ (جس میں باقری کنی اور انریکہ مورا بھی شریک تھے)

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ویانا معاہدے کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔ بورل نے ویانا مذاکرات کو کسی نتیجے تک پہنچانے کے اپنے عزم پر زور دیا۔ یہ ایک بے تکلف، دوستانہ اور تعمیری ملاقات تھی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ یوکرین کے بحران اور توانائی پر بھی گفتگو کی گئی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu