تہران۔ ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت پاکستان کی مدد کے لیے اپنے مشرقی پڑوسی ملک کو ایل پی جی گیس کی کھیپ عطیہ کرنے جا رہی ہے، جہاں اس ملک میں حالیہ سیلاب کے بعد لاکھوں افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

ارنا نے پاکستان کی سرکاری خبر رسان ایجنسی کے مطابق رپورٹ دی ہے کہ اس ملک کے  وزیر برائے پٹرولیم کے امور نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کو ایل پی جی گیس کی کھیپ عطیہ کرے گا۔

"مصدق ملک" جو آج، اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس میں اپنے حالیہ دورہ روس اور روسیوں سے سستا تیل اور پٹرول حاصل کرنے کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے موجود تھے، نے کہا کہ ایران کی طرف سے پاکستان کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کی جائے گی اور اس سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان مشاورت مکمل ہو چکی ہے۔

پاکستان کے وزیر برائے پٹرولیم کے امور نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے عطیہ کردہ سامان اگلے 10 دنوں میں اس ملک میں داخل ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ حالیہ سیلاب سے پاکستان میں 30 ملین افراد متاثر ہوئے اور کم از کم 1600 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ سیلاب کی تباہی کے بعد پاکستان کے جنوبی علاقوں کے سیلاب متاثرین توانائی کے بنیادی ڈھانچے سے بھی محروم ہو گئے۔

پاکستان کے مختلف علاقوں میں تباہ کن سیلاب اور اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کا وزیر اعظم پاکستان سے رابطہ کے بعد، پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے ہمارے ملک کی حکومت اور قوم کی طرف سے انسانی امداد کی پہلی کھیپ ستمبر کو سرحدی زیرو پوائنٹ پر اس ملک کے حکام کو پہنچائی گئی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

لیبلز