تہران، ارنا – ایران کی شطرنج ٹیم چین میں شنگھائی شطرنج کپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

چین کے شنگھائی کپ کا بین الاقوامی شطرنج مقابلہ 13 ممالک کی شرکت کے ساتھ منعقد ہوا جس میں ایرانی شطرنج ٹیم  کے کھیلاڑیوں پرہام مقصودلو اور سید محمد امین طباطبائی نے اس مقابلوں کا ٹائٹل جیت لیا۔

ایرانی ٹیم کے بعد چین، بھارت، آذربائیجان اور روس کی ٹیمیں اگلے نمبروں پر آگئیں۔

چند دن پہلے بھی آناہیتا زاہدی فر نے ایشین چیمپئن شپ کے ریپڈ حصے میں پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu