ارنا رپورٹ کے مطابق، "ناصر کنعانی" نے جمعہ کے روز کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ہم پیارے فلسطین اور اس کی قوم اور غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع جبالیا کیمپ میں ہونے والی المناک آتشزدگی میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ ہم اللہ رب العزت سے جاں بحق ہونے والوں کیلئے علو درجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ فلسطینی محکمہ داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ پٹی کے شمال میں واقع جبالیا کیمپ میں آتش زدگی کے حادثے میں 21 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
فلسطینی محکمہ شہری دفاع کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جس عمارت میں واقعہ پیش آیا وہاں سے خواتین اور بچوں سمیت 21 افراد کی لاشوں کی شناخت کر لی گئی ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu