تہران، ارنا- ایران کے مرکزیبینک کے سربراہ نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا میں روکے گئے ایرانی زرمبادلہ کے وسائل کی رہائی کا عمل جاری ہے۔

یہ بات علی صالح آبادی نے ہفتہ کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح سونے کے سکوں کی مارکیٹ کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کیے گئے تھے، اسی طرح آنے والے دنوں میں زرمبادلہ کی مارکیٹ کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک نئے آلے کا اعلان کیا جائے گا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu