تہران۔ ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے یوکرین جنگ سے متعلق کہا ہے کہ ہم جنگ کے مخالف اور جنگ بندی اور امن کے حامی ہیں۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ان خیالات کا اظہار "ناصر کنعانی" نے آج بروز جمعہ کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کیجانب سے روس کو یوکرین جنگ میں استعمال کیلئے ہتھیاروں کے بھیجنے کا الزام بے بنیاد ہے اور یہ الزام یومیہ اسی لیے دھرایا جاتا ہے کہ وہ یوکرین میں ہتیھاروں کی منتقلی کے اقدام کو جائز ظاہر کریں۔

کنعانی نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کیخلاف دعوے کرنے والے خود جنگ کا آغاز کرنے کی زمین فراہم کرنے سیمت اس کے جاری رکھنے کی وجہ بھی ہیں؛ ایران جنگ کا مخالف اور جنگ بندی اور امن کا حامی ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu