تہران، ارنا- ایرانی وزیر داخلہ نے شاہ چراغ میں دہشت گردانہ حملے کے ردعمل میں کہا ہے کہ دشمن کے حالیہ بدامنی واقعات خطرناک سمتوں میں جا رہا ہے۔

یہ بات احمد وحیدی نے بدھ کے روز صوبے فارس کے شہر شیراز میں واقع شاہ چراغ میں دہشتگردانہ حملے میں جاں بحق ہونے والوں پر اپنی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ اس دہشت گردی کے واقعے نے ہمارے لئے دشمن کی سازشوں کو بے نقاب کیا اور دشمن کے جرائم کا ایک اور پردہ تھا اور ظاہر کیا کہ دشمن کی سازش ایک پیچیدہ سازش ہے جس میں تمام تشدد اور بے گناہوں کی شہادت کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، ایک مسلح شخص نے بدھ کے روز مقامی وقت کے مطابق 17:45 کے بجے کو حضرت شاہچراغ کے روضے پر تکفیری دہشت گردوں کے انداز میں فائرنگ شروع کر دی اور اندر سے حملہ کر دیا۔
بعض ذرائع کے مطابق، اس دہشت گردی واقعے میں اب تک 15 افراد شہید اور 40 زخمی ہوگئے ہیں۔
ارنا کے رپورٹر کو عینی شاہدین کے مطابق، مسلح شخص نے پیوجو گاڑی میں شاہ چراغ کے مزار پر گئے اور "9 دی" دروازے سے داخل اور خادمین اور زائرین پر فائرنگ کی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu