تہران۔ ارنا- ایران محکمہ خارجہ کے ترجمان نے فلسیطین کے مغربی کنارے میں واقع شہر نابلس کیخلاف ناجائز صہونی ریاست کے حالیہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے امریکہ اور مغرب کیجانب سے اس ریاست کی ہر طرح حمایت کو انسانی حقوق کی سب سے بڑی خلاف ورزی قرار دے دیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، "ناصر کنعانی" نے منگل کے روز کو مغربی کنارے میں ناجائز صہیونی ریاست کے جرائم اور دہشتگردانہ اقدامات کے تسلسل بشمول نابلس شہر کی ناکہ بندی پر تبصرہ کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین میں صہیونیوں کیجانب سےنسل کشی کو روکنے اور اس کی مذمت کرے۔

کنانی نے یروشلم، جنین اور نابلس میں عوام بالخصوص فلسطینی نوجوانوں کی بہادرانہ مزاحمت کو سراہتے ہوئے اس سرزمین پر قبضے کے خاتمے تک فلسطینی عوام کی آزادی کی جدوجہد کے لیے دنیا کی اقوام اور حکومتوں کی حمایت کا مطالبہ کیا۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان نے انسانی حقوق کے مسائل کے حوالے سے امریکہ اور بعض مغربی ممالک کے منافقانہ اور دوہرے موقف پر بھی تنقید کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ غاصب صہیونی ریاست کی ان کی غیر مشروط حمایت اور مظلوم فلسطینی قوم کے خلاف اس ریاست کے روزانہ جرائم، انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی سب سے بڑی مثال ہے جو کئی دہائیوں سے ہو رہی ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu