تہران۔ ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ "جوزف بورل" کے باغ/جنگل کے استعارے کو سامراجی ذہنیت سے پیدا ہونے والا قرار دیا۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان "ناصر کنعانی" نے مزید کہا کہ باغ/جنگل کا استعارہ بالکل ناقابل قبول سامراجی ذہنیت سے پیدا ہوتا ہے جو مغرب کو حملہ کرنے اور قبضہ کرنے کا حق دیتا ہے"۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اب وہ دور ختم ہوچکا ہے اور اب کثیر الجہتی دنیا کا دور ہے۔

‏کنعانی نے کہا کہ یورپی یونین کو حقائق کو اپنانے کی ضرورت ہے، ورنہ یہ مسلسل زوال اور دھندلا رہے گا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu