یہ بات آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے اتوار کے روز کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے ایران میں افراتفری اور عدم تحفظ پیدا کرنے کے لیے امریکہ کی حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ کسی دوسرے ملک میں افراتفری، دہشت اور تباہی پھیلانے کو ہوا دینے کے بارے میں امریکی صدر کے بیانات اسلامی جمہوریہ کے بانی کے بیانات ' امریکہ بڑا شیطان ہے' کی واضح مثال ہے۔
ایرانی صدر نے کہا کہ ہم خطے کے تمام واقعات ، قتل و غارت گری، فسادات اور خلفشار میں امریکہ کے کردار اور شرارت کو دیکھ سکتے ہیں اور فلسطین میں صیہونی حکومت کے جرائم کی 70 سالہ حمایت اور دو دہائیوں میں افغانستان میں امریکہ کی جارحیت اور جنگ پسندی شیطان عظیم کے اقدامات کی واضح مثالیں ہیں۔
آیت اللہ رئیسی نے کہا کہ امریکی ایرانی قوم کے ہر اچھےاقدام، ایجادات پر ناراض اور کوتاہیوں،مسائل اور عدم تحفظ سے خوش ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے باشعور عوام دشمن اور ان کی چالوں کو بخوبی جانتے ہیں اور اس بار وہ اسے ناکام کردیں گے اور طاقت اور وقار کے ساتھ ترقی و پیشرفت کی راہ کو جاری رکھیں گے۔