تہران۔ ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی فٹبال ٹیم، عالمی درجہ بندی کی 20 ویں پوزیشن پر کھڑے ہوکر قطر ورلڈ کپ میں حصہ لینے پر تیار ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ورلڈ فٹبال فیڈریشن کی قطر ورلڈ کپ سے پہلے تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق، ایرانی قومی ٹیم، دنیا کی 20 ویں نمبر پر ہے۔

25 اگست میں اعلان کی گئی درجہ بندی کے مطابق، ایرانی فٹبال ٹیم کے ہیڈکوچ "کارلوس قیروژ" کے کھیلاڑی، دنیا کی 22 ویں پوزیشن پر کھڑے تھے لیکن اب ان کی پوزیشن میں 2 درجے بہتری آئی ہے اور ایرانی قومی ٹیم دنیا کی 20 ٹاپ ٹیموں میں شامل ہوگئی ہے۔

اس درجہ بندی میں ایرانی قومی فٹبال ٹیم، ایشیا کی پہلی پوزیشن پر کھڑی ہے۔ برازیل، بیلجیئم، ارجنٹائن، فرانس، انگلینڈ، اٹلی، اسپین، نیدرلینڈز، پرتگال اور ڈنمارک بھی دنیا کی ٹاپ 10 ٹیموں میں شامل ہیں۔

ایشین براعظم میں ایران کی قومی فٹبال ٹیم کے بعد، بالترتیب حاپان، حنوبی کوریا، آسٹریلیا، قطر اور سعودی عرب کی باری آتی ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu