تہران۔ ارنا- ایران کے جوہری توانائی ادارے کے سربراہ نے آئی اے ای اے کی 66 ویں جنرل کانفرنس کے موقع پر اس تنظیم کے سربراہ "رافائل گروسی" سیمت روس اتم کے ایک وفد، اور ہنگری کے وزیر خارجہ کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ایرانی جوہری توانائی ادارے کے سربراہ "محمد اسلامی" نے کہا کہ ان ملاقاتوں میں جوہری صنعت کی جامع اسٹرٹیجک دستاویز کے مطابق ایران کی جوہری ٹیکنالوجی کی توسیع کے منصوبوں کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کیخلاف ظالمانہ پابندیاں لگائی گئی ہیں اور ہمیں امید ہے کہ موثر اقدامات سے ایران کیخلاف پابندیوں کی منسوخی جو پارلیمنٹ کے اسٹرٹیجک اقدام کے قانون کے مطابق ہے، ترقی کے راستے کو مزید ہموار بنائیں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

لیبلز