تہران، ارنا - ایرانی عوام نے اتوار کے روز حالیہ بدامنی کے خلاف احتجاج کرنے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مذہب اور اسلامی انقلاب کی قدروں کی حمایت کے لیے مظاہرہ کیا۔

اتوار کے روز ایران کے کئی شہروں میں مذہبی گروپوں نے مظاہرے کیے اور ریلیاں نکالی جس میں حالیہ بدامنی کی مذمت کی گئی جس میں 22 سالہ مہسا امینی نامی خاتون کی گرفتاری کے بعد حرکت قلب بند ہونے سے ہوئی تھی۔

تہران، مازندران، رشت، قزوین، بندر عباس، ہمدان، اصفہان، شیراز، قم، سنندج، زاہدان، تبریز، بوشہر اور دیگر کئی شہروں اور صوبوں میں لوگوں نے پیامبر اکرم کی رحلت کی برسی پر سوگ کے بعد ریلیاں نکالیں اور حالیہ مظاہروں کی وجہ سے پیدا ہونے والی ہنگامہ آرائی کی مذمت کی۔

ریلی کے شرکاء نے حفاظتی انتظامات پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا شکریہ ادا کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu