تہران، ارنا – ایرانی پہلوانوں نے روس میں منعقدہ عالمی فری اسٹائل کشتی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 تمغے حاصل کیے۔

ایرانی ٹیم جس نے 9 اور 10 ستمبر روس میں منعقدہ عالمی فری اسٹائل کشتی مقابلوں میں شرکت کی تھی، 2 طلائی، 2 چاندی اور ایک کانسی کے تمغے اپنے نام کر لیے۔

ان مقابلوں میں پویا ناصر پور، امیر قاسمی‌منجزی، محمد نوربخش، محمدحسین محمودی اور علی‌اصغر سام‌دلیری نے  بالترتیب میں 63، 130، 53، 82اور 63 کلوگرام کے زمروں میں ایک طلائی، ایک طلائی، ایک چاندی، ایک چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu