تہران۔ ارنا- آرمینیا میں ایران کے تجارتی مشیر نے کہا ہے کہ  گزشتہ سال 13ویں حکومت کے آغاز کے ساتھ ہی ایران اور یوریشین اقتصادی یونین کے درمیان مذاکرات کے 9 دور منعقد ہوئے اور یہ مذاکرات قانون سازی کے مرحلے میں ہیں اگلے چند مہینوں میں ان کو حتمی شکل دی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار "اکبر گداری" نے ایران اور آرمینیا کے درمیان تجارتی کانفرنس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ آرمینیا کی 30 لاکھ آبادی اور اس کا تقریباً 30,000 کلومیٹر کا علاقہ تجارتی کشش نہیں رکھ سکتا۔

گداری نے کہا کہ آرمینیا اکنامک یونین کے رکن ملک کے ساتھ ایران کی واحد زمینی سرحد ہے اور اس کی دوسری سرحدیں جمہوریہ آذربائیجان اور ترکی کے دو ممالک کے ساتھ بند ہیں۔ لہذا، یہ بہت زیادہ صلاحیت پیدا کرتا ہے اور کچھ برآمد شدہ سامان کو مسابقتی فائدہ حاصل ہوتا ہے، اسی لیے آرمینیائی منڈی میں آبادی اوررقبے کا لحاظ کرنا ایک غلطی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے دو سالوں میں کئی کمپنیوں اور کاروباری وفود نے آرمینیا کا دورہ کیا۔ اس ملک کی مارکیٹ کا ایران کے کچھ پڑوسی ممالک کے ساتھ ایک خاص فرق ہے، عراق اور افغانستان جیسے ممالک میں بہت سے سامان کے نمونے ایک جیسے نہیں ہوتے۔ لیکن آرمینیا میں دنیا کے بیشتر ممالک سے مصنوعات درآمد کی جاتی ہیں اور ایرانی مصنوعات کو دیگر مصنوعات سے مقابلہ کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آرمینیا اپنے دیرینہ تعلقات، سیاسی رابطے اور دو طرفہ کریڈٹ کی وجہ سے ایران کے لیے ایک منفرد خصوصیت رکھتا ہے؛ یہ ملک ایران کے لیے مسابقتی منڈی فراہم کرتا ہے جس کی درآمدات پانچ ارب ڈالر اور برآمدات تین ارب ڈالر ہیں۔

آرمینیا میں ایران کے تجارتی مشیر نے مزید کہا کہ آرمینیا خام مال درآمد کرتا ہے اور دنیا کے مشہور برانڈز کے لیے پروسیسنگ کے بعد برآمد کرتا ہے، اسی لیے اس کے پاس ایک اعلی معیار کی مارکیٹ ہے کہ بین الاقوامی تعاون نے اس ملک سے تجارت کو فروغ دیا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu