تہران۔ ارنا- اقوام متحدہ میں تعینات روسی مندوب "واسیلی نبنزیا" نے کہا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ کو روس کیجانب سے ایران اور جنوبی کوریا سے اسحلے خریدنے سے متعلق اپنے دعوت کی دستاویزات کو پیش کرنا ہوگا یا کہ ان کو اس بات کا تسلیم کرنا ہوگا کہ وہ غیر یقینی معلومات کی اشاعت کرتے ہیں۔

ارنا نے رائٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق رپورٹ دی ہے کہ اقوام متحدہ میں تعینات روسی مندوب نے جمعرات کی رات کو مقامی وقت کے مطابق، امریکہ اور برطانیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ماسکو کیجانب سے ایران سے ڈرون اور شمالی کوریا سے میزائل اور توپ خانے کے گولے یوکرین میں استعمال کرنے کے لیے خرید کر رہا ہے، کے اپنے کیے گئے دعوے کی دستاویزات کو پیش کریں۔

روسی سفیر نے 15 رکنی سلامتی کونسل کو کہا کہ میں ان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ یا وہ ہمارے لیے دستاویزات کو پیش کریں یا کہ اس بات کی تصدیق کریں کہ وہ غیر یقینی معلومات کی اشاعت کرتے ہیں۔

روسی سفیر کے یہ بیانات اس وقت سامنے آر رہے ہیں جب امریکی حکومت نے ایران کیخلاف روس کو یوکرین جنگ میں بغیر پائلٹ طیارے کے استعمال کیلئے بھیجنے کا الزام لگایا ہے جس کی تہران نے تردید کی ہے۔

نیز واشنگٹن نے ماسکو پر شمالی کوریا سے لاکھوں میزائل اور توپ خانے خریدنے کا الزام بھی لگایا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu