نیویارک، ارنا - اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق سفیر اور مستقل نمائندے مجید تخت روانچی نیویارک سے روانہ ہوگئے ہیں اور ان کی جگہ جلد ہی نئے سفیر اور مستقل نمائندے امیر سعید ایروانی کو تعینات کیا جائے گا۔

امیر سعید ایروانی خارجہ تعلقات کی اسٹریٹجک کونسل کے سیکریٹری اور سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل برائے خارجہ پالیسی اور بین الاقوامی سلامتی کے ڈپٹی سیکریٹری کے ساتھ ساتھ عراق میں ایرانی ناظم الامور کے عہدے پر فائز تھے۔

تخت روانچی نے نیویارک روانگی سے قبل اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ آج میں اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر کی حیثیت سے اس عہدے کو الوداع کہتا ہوں۔ ایک قابل فخر عوام اور تاریخی تہذیب کا نمائندہ ہونا اور تین سال تک عالمی سطح پر ایرانی عوام کے حقوق کا دفاع کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، ان شاء اللہ جلد ہی میری زندگی کا ایک نیا باب شروع ہونے والا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu