مالی۔ ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے کچھ لمحات پہلے، مالی کے دارالحکومت باماکو کی ایئرپورٹ کو چھوڑ کر، تنزانیہ کے دورے پر روانہ ہوگئے۔

افریقہ میں تعینات ارنا رپورٹر کے مطابق، "حسین امیر عبداللہیان" اپنے پہلے دورہ افریفہ کے موقع پر پیر کی سہ پہر کو مالی کے دورے پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے اس ملک کے حکام سے ملاقاتیں کیں۔

وہ دورہ افریقہ کے سلسلے میں کچھ لمحات پہلے تنزانیہ کے دورے پر روانہ ہوگئے۔

واضح رہے کہ مالی کے وزیر خارجہ "عبداللہ دیوث" اور ان کے ایرانی ہم منصب نے ایران اور مالی کی پہلی مشترکہ اقتصادی کمیشن کی نشست سے پہلے ایک دوسرے سے ملاقات اور بات چیت کی تھی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu