صیہونی حکومت کے وزیر خزانہ آویگدور لیبرمن نے گزشتہ دنوں دھمکی دی تھی کہ اگر حزب اللہ نے گیس نکالنے کے پلیٹ فارم پر حملہ کرے تو ہم بیروت کے جنوب میں ضاحیہ کے علاقے کو زمین بوس کر دیں گے۔
لندن سے شائع ہونے والے بین الاقوامی اخبار 'القدس العربی' نے آج بروز جمعہ روز شیخ نبیل قاووق کے حوالے سے بتایا کہ چند روز قبل حزب اللہ لبنان کے ملٹری میڈیا یونٹ نے ایک ویڈیو شائع کی جس میں صیہونی دشمن کے لیے واضح پیغام تھا۔
قاووق نے کہا کہ مزاحمتی فرنٹ نے اپنے میزائلوں کو تیار اور لیس کیا ہے۔ یہ میزائل 'کریش' کے گیس فیلڈ اور اس کے ارد گرد علاقوں کو بھی نشانہ بناتے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اگر اسرائیل جانتا تھا کہ مزاحمتی فرنٹ نے اسرائیل کی تیل، گیس اور فوجی تنصیبات کی تباہی کیلیے کیا تیاری کی ہے یقینی طور پر رات نہیں سو سکتے تھے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu