تہران، ارنا – ترکی کے صدر دوفریقی ایک باضابطہ دو طرفہ ملاقات اور آستانہ عمل کے ضامن ممالک کے ساتواں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے تہران کا دورہ کریں گے۔

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی دعوت پر ایک اعلی سطحی سیاسی اور اقتصادی وفد کی قیادت میں پیر کے روز دوفریقی ایک باضابطہ دو طرفہ ملاقات اور آستانہ عمل کے ضامن ممالک کے ساتواں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے تہران کا دورہ کریں گے۔

ترک صدر سے استقبالیہ تقریب منگل کے روز سعدآباد محل میں منعقد ہوگی۔

آیت اللہ رئیسی کے ساتھ ملاقات اور گفتگو، ایران اور ترکی کی اعلیٰ تعاون کونسل کا ساتواں اجلاس اور پریس کانفرنس کا انعقاد اردوغان کے سرکاری دورہ ایران کے منصوبوں میں شامل ہوگا۔

ایران اور ترکی کی اعلیٰ تعاون کونسل کا ساتواں اجلاس اور آستانہ عمل کے کے ضامن ممالک کا ساتواں سربراہی اجلاس کئی سالوں کے وقفے کے بعد منعقد ہوں گے جس میں ترک صدر رجب طیب اردوغان، ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی اور روسی صدر پیوٹن حصہ لیں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu