ارنا رپورٹ کے مطابق، "محمد باقر قالیباف" نے علاقائی حکومتوں کو مشورت دی کہ وہ بائیڈن کے ہونے والے علاقائی ممالک کے دورے پر چوکس رہیں۔
انہوں نے اپنے اس پیغام میں علاقائی حکومتوں کو مشورت دی کہ امریکی صدر جوبائیڈن کے ہونے والے مشرق وسطی کے دورے میں خطی سلامتی اور استحکام میں خلل ڈالنے کے ہر ممکنہ منصوبے پر چوکس رہیں۔
قالیباف نے کہا کہ کئی تجربات نے ثابت کردیا ہے کہ سیکورٹی مہم جوئی کوئی طریقہ حل نہیں ہے بلکہ خود مسائل میں اضافہ کرے گی۔
ایرانی اسپیکر نے کہا کہ ایران، علاقائی ممالک کا ایک قابل بھروسہ شراکت دار ہے لیکن وہ علاقائی استحکام اور توازان میں خلل ڈالنے پر بہت حساس ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu