ارنا رپورٹ کے مطابق، "حسین امیر عبداللہیان" اور "لوئیجی دی مایو" نے آج بروز پیر کو ملاقات اور گفتگو کی۔
اس ملاقات میں دونوں فریقین نے باہمی تعلقات کے فروغ سمیت علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ اٹلی اور ویٹیکن کے حکام سے باہمی، علاقائی اور بین الاقوامی تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کے سلسلے میں آج بروز پیر کو ایک وفد کی قیادت میں دورہ اٹلی پہنچ گئے۔
امیر عبداللہیان نے کہا کہ ان کے دورہ اٹلی، ان کے اطالوی ہم منصب کی باضابطہ دعوت سے ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے میونیج اور نیویارک میں دو دفعہ ملاقاتیں کیں اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس دورے کے اہم مقاصد سیاسی، اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے ہیں اور اس سفر میں مختلف منصوبے ایجنڈے میں ہیں۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu