تہران، ارنا – ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ ایران اور آذربائیجان کے درمیان اچھے تعلقات کا فروغ موثر علاقائی تعاون کا باعث بنے گا۔

یہ بات سید ابراہیم رئیسی نے آج بروز پیر آذری وزیر خارجہ 'جیحون بایرام اف' کے ساتھ ایک ملاقات میں کہی۔

 انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تبادلوں اور مشاورت میں اضافے اور مختلف تجارتی، اقتصادی اور سیاسی شعبوں میں تعاون کی توسیع پر اس کے اثرات کے بارے میں ایک رپورٹ پیش کرتے ہوئے تہران-باکو کے درمیان تعلقات میں نئے مواقع پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ایرانی صدر مملکت نے کہا کہ آذربائیجان کے ساتھ تعلقات کے فروغ کیلیے ہمارے پاس کوئی حد نہیں ہےاوراچھے دوطرفہ تعلقات کا فروغ موثر علاقائی تعاون کا باعث بن سکتا ہے۔

آیت اللہ رئیسی نے ایران اور آذربائیجان کے درمیان سفارتی تعلقات بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں قوموں کے درمیان تعلقات کی مضبوطی سے دونوں قوموں کی دوستی مضبوط ہوگی۔

ایرانی صدر نے کہا کہ امید ہے کہ آذری صدر کے دورے تہران سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر ہوں گے۔

اس موقع میں جیحون بایرام اف نے اس ملاقات میں کہا کہ ہم اس بات پر متفق ہیں کہ علاقائی مسائل کو بیرونی مداخلت کے بغیر علاقائی ممالک کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu