تہران، ارنا- ہسپانوی میگزین کارکا نے ایرانی فٹبالر "مہدی طارمی" کو گزشتہ سیزن کے یورپی فٹبال کے 100 ٹاپ کھیلاڑیوں میں سے ایک قرار دے دیا۔

ارنا رپورت کے مطابق، ہسپانوی میگزین مارکا نے یورپی فٹبال لیگز کے گزشتہ سیزن کے 100 ٹاپ کھیلاڑیوں کا تعارف کیا ہے جس میں پرتگالی فٹ بال کلب میں سرگرم نامور ایرانی فٹبالر مہدی طارمی کا نام بـھی شامل ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق، یہ انتخاب دنیا کے مختلف ممالک کے 60 ماہرین فٹبال کے ذریعے کیا گیا ہے۔

پورٹو فٹ بال کب کے 29 سالہ ایرانی فٹبالر "مہدی طارمی" نے گزشتہ سیزن میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پورٹو کے ساتھ لیگ اور کپ جیتا اور کسی نہ کسی طرح اپنی ٹیم کے سب سے بااثر کیھلاڑی رہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فہرست میں کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی بالترتیب 21 ویں اور 26 ویں نمبر پر تھے اور اس ہسپانوی میگزین نے رئیل میڈرڈ کے تین کھیلاڑی "کریم بنزما"، "تیبو کورتوآ" اور "وینیسیوس جونیور" کو بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن میں قرار دیا ہے۔

اس فہرست میں شامل 10 ٹاپ فٹبالرز درج ذیل ہیں؛

کریم بنزما "رئیل میڈرڈ"

تیبو کورتوآ  "رئیل میڈرڈ"

وینیسیوس "رئیل میڈرڈ"

محمد صلاح "لیورپول"

کیلیان ام باپہ "پیرس سینٹ جرمین"

لوکا مودریچ "رئیل میڈرڈ"

کوین دی برونہ "مینچسٹر سیٹی"

رابرات لواندوفسکی "بائرن میونخ"

فیرجیا فان دایک "لیورپول "

سادیو مانہ "لیورپول"

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

لیبلز