یہ بات سید ابراہیم رئیسی جنہوں نے کیسپین ساحلی ریاستوں کے چھٹے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ترکمانستان کے دورے پر ہے، آج بروز بدھ ترکمانستان کے اسپیکر قربانقلی بردی محمداف کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
ایرانی صدر نے ایران اور ترکمانستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 30 ویں سالگرہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ برسوں میں دانشمندانہ اقدامات کے ساتھ تہران اور اشک آباد کے درمیان ہمیشہ تعلقات آگے بڑھ رہے ہیں۔
انہوں نے تعقلقات کے فروغ کیلیے دونوں ممالک میں اچھی صلاحیتوں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ 13ویں حکومت کے پاس پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات بڑھانے کے لیے خارجہ پالیسی کے شعبے میں ایک خصوصی پروگرام ہے اور اس سلسلے میں ایران اور ترکمانستان کے تعلقات وسیع تعاون اور باہمی اعتماد کی بنیاد پر تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔
اس موقع پر قربانقلی بردی محمد اف نے حالیہ مہینوں میں ترکمانستان کے ساتھ تعلقات کے فروغ کیلیے ایرانی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور ثقافتی شعبوں میں بہت سی مشترکات اور صلاحیتیں ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ترکمانستان اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات میں ایک نیا باب کھولنے کا خواہاں ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu