ارنا رپورٹ کے مطابق، 25 ویں ایشین تائیکوانڈو چیمپئن شپ مقابلوں کا آج بروز پیر کو جنوبی کوریا کے شہر چانچئون میں اختتام کیا گیا؛ ان مقابلوں میں 34 مختلف ممالک سے 299 کھیلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔
ان مقابلوں کے اختتام میں ایرانی خواتین کی قومی ٹیم نے ہیڈ کوچ "مینو مداح" کی قیادت میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی بار کیلئے اس ایونٹ کی پہلی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔
ایرانی خواتین کی قومی ٹیم نے مجموعی طورر 3 طلائی، 2 چاندی اور ایک کانسی کے تمغوں اور 500 پوانٹس کے حصول سے پہلی پوزیشن کو حاصل کرلیا۔
ان مقابلوں میں چین، 2 طلائی، 2 چاندی اور ایک کانسی کے تمغوں اور 379 پوانٹس سے دوسری پوزیشن، جنوبی کوریا 2 طلائی، ایک چاندی اور ایک کانسی کے تمغوں اور 347 پوانٹس سے تیسری پوزیشن اور اردن ایک طلائی اور ایک کانسی کے تمغموں اور 127 پوانٹس سے چوتھی پوزیشن پر کھری رہیں۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu