تہران، ارنا - ایرانی قومی ٹائیکوانڈو ٹیم نے ایشین چیمپئن شپ کے ساتویں راونڈ میں پومسہ کے شعبے میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے  11 رنگا رنگ تمغے جیت لیے۔

ایشین تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا ساتویں مرحلے کا آج جمعرات کو جنوبی کوریا میں انعقاد کیا گیا جس میں 34 ممالک کے 157 کھیلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔

ایرانی ٹیم جو علی نادعلی نجف‌آبادی، مرتضی زندہ دل، نادر خدامرادی، امیررضا مہربان، علی سہرابی، یاسین زندی، حسین بہشتی، اکبر فروزان، مرجان سلحشوری، مہسا صادقی، مرجان تاجی، سیدہ مینا ہاشمی، یاسمن لیموچی  اورآتوسا فرہمند پر مشتمل ہے، نے مردوں اور خواتین کے دوحصوں میں ان مقابلوں میں شرکت کی تھی اور مجموعی طور پر ایک طلائی، 7 چاندی اور تین کانسی کے تمغے اپنے نام کر لیے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu