ارنا کے مطابق چینی صدر 'شی جین پینگ' کی سرکاری دعوت پر ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کل بروز جمعہ برکس سربراہی اجلاس جو ورچوئل طور پر منعقد ہوگا، میں شرکت اور تقریر کریں گے۔
صدر رئیسی اس اجلاس میں بین الاقوامی مسائل اور دیگر ممالک کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعاون کی ترقی کے بارے میں اسلامی جمہوریہ کے خیالات پر روشنی ڈالیں گے۔
اس سربراہی اجلاس کا موضوع "عالمی ترقی کے لیے اعلیٰ سطحی مکالمے" ہوگا۔
برکس چین، روس، بھارت، برازیل اور جنوبی افریقہ کی ابھرتی ہوئی عالمی معیشتوں پر مشتمل ہے۔
اس سربراہی اجلاس میں مغربی ایشیائی خطے کے ممالک سے صرف ایران کو مدعو کیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ دنیا کی پانچ ابھرتی ہوئی معیشتوں کی14 ویں سربراہی اجلاس(برکس ) BRICS کا آج 23 جون سے چینی صدر شی جین پینگ کی زیر صدارت بیجنگ میں آغاز کیا گیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu