تہران، ارنا – ابتدائی اطلاعات سے پتہ چلتا ہے کہ عراقی صوبے الانبار میں امریکی اڈے 'عین الاسد' پر گراڈ میزائلوں سے حملہ کیا گیا۔

عراق میں دہشت گرد امریکیوں کے اڈے عین الاسد پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا اور گزشتہ شب اس فوجی اڈے پر 6 راکٹ داغے گئے۔

باخبر ذرائع نے پیر کی رات بتایا کہ یہ حملہ 122 ایم ایم گراڈ میزائل سے کیا گیا۔

دو میزائل عین الاسد کے جنوبی دروازے پر گرے اور تین میزائل عین الاسد کے اڈے کے اندر میں گرے۔

باخبر ذرائع اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ نے اطلاع دی ہے کہ عین الاسد کے جنوبی حصے میں میزائل لگنے کے بعد عین الاسد کا دروازہ بند کر دیا گیا۔

البغدادی کے علاقے پر امریکی ڈرون اور ہیلی کاپٹروں کے پرواز کرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔

ابھی بھی کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@