یہ بات ڈاکٹر بہرام عین اللہی نے ہفتہ کے روز 23ویں تہران طبی آلات کی نمائش کے دورے کے موقع پر کہی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران سے ویکسین کی 4 ملین خوراکیں دوسرے ممالک کو برآمد کرنے کے لیے تیاریاں کی گئی ہیں اور ہم اس وقت وینزویلا کو ویکسین برآمد کر رہے ہیں۔
عین اللہی نے کہا کہ بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی وزارت صحت کی ترجیح ہے۔
انہوں نے عالمی ادارہ صحت کے حالیہ اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس میں سب نے اعتراف کیا کہ ایران سخت پابندیوں کے باوجود خطے کا سب سے مضبوط ملک تصور کیا جاتا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران یقینی طور پر آنے والے سالوں میں طبی آلات کے برآمد کنندگان میں سے ایک بن جائے گا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
اجراء کی تاریخ: 28 مئی 2022 - 12:37
تہران، ارنا - ایرانی وزیر صحت اور طبی تعلیم نے کہا ہے کہ ایرانی کورونا وائرس کی ویکسین کی 4 ملین خوراکیں دوسرے ممالک کو برآمد کرنے کے لیے تیار کی جا رہی ہیں۔