تہران، ارنا- ایرانی فوج کی بحریہ کے کمانڈر نے بحیرہ احمر کے راستے پر بحریہ کی حفاظتی ٹیم  اور قزاقوں کے ساتھ جھڑپوں کی اطلاع دی۔

ایرانی فوج کی بحریہ کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، ایڈمیرل "شہرام ایرانی" نے آج بروز بدھ کو بحیرہ احمر کے راستے پر بحریہ کی حفاظتی ٹیم  اور قزاقوں کے ساتھ جھڑپوں کی اطلاع دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بحریہ کی حفاظتی ٹیم نے آج کی علی الصبح کو ایرانی بحری جہاز کی جانب سے بحیرہ احمر میں نامعلوم جہازوں کی علاقے میں داخلے کی مدد کا پیغام ملنے کے بعد فوری طور پر علاقے میں داخل ہو کر حملہ آور کشتیوں سے جھڑپ کی۔

بحریہ کے کمانڈر نے مزید کہا کہ بحریہ کی حفاظتی ٹیم کی آمد اور حملہ آور کشتیوں اور ان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے ساتھ ہی حملہ آوروں نے علاقے کو فورا چھوڑ دیا۔

انہوں نے کہا کہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ نئے امریکی مشترکہ بحری اتحاد کے بعد، ہم اس اہم آبی گزرگاہ پر بحری قزاقی میں اضافہ دیکھ رہے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ تمام متذکرہ فلوٹنگ کے عملے، مکمل صحت کے ساتھ منزل کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ روان ہفتے کے دوران، بین الاقوامی پانیوں میں ایرانی بحریہ کے ملاحوں اور قزاقوں کے درمیان یہ دوسری جھڑپ ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@