تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اگر امریکہ اپنا سیاسی فیصلہ کرے اور اپنے وعدوں پر عمل کرے تو ایک اچھا اور قابل اعتماد معاہدہ دستیاب ہوگا۔

یہ بات حسین امیر عبداللہیان نے آج بروز جمعہ اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ میں کہی۔

انہوں نے ویانا مذاکرات کے کوآرڈینیٹر 'انریکہ مورا' کے دورہ تہران کے حوالے سے کہا کہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل کے ساتھ گفتگو میں انریکہ مورا کے دورہ تہران اور باقری کنی کےساتھ ان کی بات چیت ویانا مذاکرات کے بقیہ مسائل کو حل کرنے کے اقدامات پر توجہ مرکوز کرنے کا یہ ایک اور موقع تھا۔

امیر عبداللہیان نے کہا کہ اگر امریکہ اپنا سیاسی فیصلہ کرے اور اپنے وعدوں پر قائم رہے تو ایک اچھا اور قابل اعتماد معاہدہ دستیاب ہوگا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ رابطے جاری ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@