تہران، ارنا - پاکستان کے لاکھوں مسلمانوں بشمول سنی اور شیعہ نے مساجد، مذہبی اور ثقافتی مقامات، مدارس اور حسینیہ میں عید الفطر کی نماز ادا کی۔

تفصیلات کے مطابق، اسلام آباد، کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور، راولپنڈی، حیدرآباد، ایسکردو، گولگت، پاراچنار اور لاڑکانہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں پاکستانی مسلمانوں نے عید الفطر کی نماز میں جوش و خروش سے شرکت کی جسے "میٹھی عید" کہا جاتا ہے۔
نماز عید الفطر کی سب سے بڑی تقریب مسجد "فیصل" اسلام آباد اور پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی "شاہی" مسجد میں ہزاروں افراد کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔
پاکستان میں مقیم ایرانی شہریوں نے پاکستانی مختلف شہروں میں اپنے دینی بھائیوں کے ساتھ مل کر اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کی مسجد اور کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں ایرانی ثقافت کے حامل گھروں میں نماز عید الفطر ادا کی۔
پاکستانی صدر عارف علوی اور پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی اپنے ہم وطنوں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@