تہران، ارنا- رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو قابضین کی تمام تر تخریب کاری اور ان کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں کے باوجود 160,000 فلسطینی مسجد الاقصی پہنچنے میں کامیاب ہوئے اور اس سال ماہ مقدس رمضان کے آخری جمعہ کی نماز ادا کی۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، القدس اسلامی اوقاف کے دفتر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ صہیونی ریاست کی طرف سے نمازیوں پر جبر اور صبح کی نماز کے دوران گولیوں اور صوتی بموں کے استعمال کے باوجود، مسجد اقصیٰ میں ایک بڑا ہجوم دیکھا گیا۔

فلسطینیوں نے نمازجمعہ پڑھنے کے بعد قابضین کی جارحیت اور مسجد الاقصی کی بے حرمتی اور یروشلم میں یہودیت کے منصوبوں کی مذمت میں مختلف نعرے لگائے؛ انہوں نے اللہ اکبر کے نعرے لگائے اور فلسطینی پرچم بلند کیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

لیبلز