ارنا رپورٹ کے مطابق، سید "ابراہیم رئیسی" نے آج بروز جمعہ کو عالمی یوم القدس مارچ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مارچ میں نوجوانوں اور نوعمروں کی بھرپور موجودگی کے پیغام سے متعلق کہا کہ اس موجودگی کا پیغام یہ ہے کہ آج یہ فلسطینی نوجوان مزاحمت کا محور ہیں۔ جنہوں نے میدان عمل میں حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینی عوام کی طویل مزاحمت کی تقدیر کا فیصلہ کر رہے ہیں۔
ایرانی صدر نے کہا کہ سرزمین فلسطین کے مستقبل کا تعین ان نوجوان اور نوعمر مجاہدین ہی کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اللہ رب العزت اور پیغمبر اسلام (ص) کے وعدے کی بنیاد پر ہم قدس کی آزادی کو یقینی سمجھتے ہیں اور یہ عظیم تحریک جس کا آج ہم ایک مارچ کی شکل میں مشاہدہ کر رہے ہیں، امت اسلامیہ کی یکجہتی کی علامت ہے جو ناجائز صہیونی ریاست کی تباہی کا باعث بنے گا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@