یہ بات جو بائیڈن نے ہفتہ کی رات پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں ایک تقریر سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے اپنے روسی ہم منصب ولاڈیمیر پیوٹن کو ایک مرتبہ پھر دشنام طرازی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ روسی صدر مزید اقتدار میں رہنے کا مزہ نہیں چکھ سکتے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ”خدا کا واسطہ ہے یہ شخص اقتدار میں نہیں رہ سکتا۔
امریکی صدر نے کہا کہ یوکرین پر حملہ روس کی تزویراتی ناکامی ہے، جنگ مسلط کر کے روس نے جمہوریت کا گلا گھونٹ دیا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ دنیا کو ایک طویل جنگ کیلئے تیار رہنا چاہئے۔ انہوں نے ایک بار پھر یوکرینی عوام کا حامی ہونے کا دعویٰ کیا۔
انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ روس ایک انچ بھی نیٹو کی سر زمین پر آگے بڑھنے کا مت سوچے، ایسا ہوا تو اتحادی پوری قوت کے ساتھ دفاع کریں گے۔
واضح رہے کہ روس نے 24 فروری کو یوکرین کے خلاف فوجی آپریشن شروع کیا اور اس کا کہنا ہے کہ یہ جنگ نہیں بلکہ ایک عالمی سطح کو روکنے کے لئے ایک فوجی آپریشن ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNA URDU1