اجراء کی تاریخ: 15 مارچ 2022 - 10:26

تہران، ارنا  - ایرانی وزیر خارجہ آج کی صبح اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ گفتگو کے لیے ایک اعلی سطحی وفد کی قیادت میں ماسکو روانہ ہوگئے۔

حسین امیر عبدالہیان نے آج بروز منگل روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ ملاقات اورعلاقائی اور ویانا مذاکرات پر تبادلہ خیال کیلیے روسی دارالحکومت ماسکو کا دورہ کیا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ، اقتصادی سفارت کاری کے نائب وزیر ڈاکٹر صفری، وزیر خارجہ کے اسسٹنٹ برائے یوریشین امور 'علیرضا حقیقیان' اور  وزیر خارجہ کے سنئیر مشیر"علی اصغر خاجی ، ایرانی وزیر خارجہ کے ہمراہ ہیں۔

قبل ازیں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے پیر کے روز اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان منگل (15 مارچ) کو ماسکو کے دوران جوہری معاہدے پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

https://twitter.com/IRNAURDU1