تہران، ارنا – ایرانی اسپیکر نے کہا ہے کہ مزاحمتی تحریک اور حرمین شریفین کے محافظ صیہونیوں کے جرائم کو لا جواب نہیں چھوڑیں گے۔

یہ بات محمد باقر قالیباف نے جمعرات کے روز دمشق کے مضافات میں اسرائیلی حملے کے نتیجے میں سپاہ پاسداران کے دو فوجیوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے اپنے پیغام میں دمشق کے قریب اسرائیلی حملے کے نتیجے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے دو فوجیوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔
قالیباف نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ناجائز صیہونی ریاست اس جرم کی قیمت ادا کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق، 8 مارچ کو، سپاہ پاسداران کے شعبہ تعلقات عامہ نے اطلاع دی کہ دمشق کے مضافات میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں سپاہ کے دو فوجی شہید ہو گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پیر کے روز دمشق کے مضافات میں اسرائیلی فضائیہ کے حملے کے نتیجے میں حرمین شریفین کے محافظ کرنل احسان کربلائی پور اور کرنل مرتضیٰ سعیدنژاد شہید ہو گئے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@