تہران - ارنا - فلسطینی وزارت صحت نے غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں سے شہداء کی تعداد میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، 7 اکتوبر 2023 کو صیہونی حملوں کے آغاز سے اب تک 55 ہزار سے زائد فلسطینی شہری شہید ہو چکے ہیں۔

آج بروزبدھ، غزہ پٹی میں فلسطینی وزارت صحت نے اپنے تازہ ترین اعدادوشمار میں بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران غزہ پٹی پر صیہوی حکومت کے حملوں میں مزید 123 افراد شہید اور 474 زخمی ہوئے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت ک مطابق، آج صبح سے انسانی امداد پہنچانے کی کوششوں کے دوران 57 فلسطینی شہیداور 363 دیگر زخمی ہوگئے۔

بیان میں یہ کہا گیا کہ اب تک انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کے کوشاں فلسطینیوں میں  شہید 224 اور 1858 زخمی ہوچکے ہیں۔