تہران/ ارنا- چین کے صدر شی جن پنگ نے صدر مسعود پزشکیان کو بندرعباس کے دلخراش حادثے پر تعزیت پیش کی ہے۔

چین کے سی جی ٹی این نیوز چینل نے رپورٹ دی ہے کہ شی جن پنگ نے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے نام پیغام اپنے تعزیتی پیغام میں لکھا ہے کہ ایران کے جنوبی شہر بندرعباس کی شہید رجائی بندرگاہ میں دھماکے اور اس کے نتیجے میں بھاری جانی اور مالی نقصان کی دل دہلا دینے والی خبر سن کر بہت افسوس ہوا۔

چین کے صدر نے مزید لکھا کہ چین کی حکومت اور عوام کی جانب سے اس واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتے ہیں اور زخمیوں اور متاثرین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

پیر کے روز بھی چین کی وزارت خارجہ نے بندرعباس شہر کی "شہید رجائی بندرگاہ" میں دھماکے پر باضابطہ تعزیت پیش کی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ شہید رجائی بندرگاہ کے دھماکے میں 70 شہری جاں بحق اور 1000 زخمی ہوگئے اور آخری اطلاع تک 6 افراد لاپتہ ہیں۔

اس واقعے کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔