انہوں نے اس موقع پر ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں پیش آنے والے دہشت گردانہ واقعہ میں چند پاکستانی شہریوں کی موت پر افسوس کا اظہار کیا اور اعلان کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس مجرمانہ حرکت میں ملوث عناصر اور انہیں حکم دینے والوں کو ڈھونڈ نکالنے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔
وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے پاکستانی ہم منصب سے گفتگو کے دوران ان شہریوں کے اہل خانہ کو بھی تعزیت پیش کی۔
اس موقع پر پاکستان کے وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے مذکورہ دہشت گردانہ واقعے کے ذمہ داروں کی تلاش اور انہیں سزا دینے پر مبنی ایران کے مستحکم ارادے اور اقدامات کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد دہشت گردی جیسے منحوس مسئلے کو ختم کرنے کے لیے تہران کے ساتھ قریبی تعاون رکھے گا۔
دریں اثنا وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے مسقط مذاکرات کے سلسلے میں پاکستان کے تعمیری موقف کی قدردانی کی اور اسحاق ڈار کو ان مذاکرات کی کچھ تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے ایران- پاکستان کے تعاون اور علاقائی اور بین الاقوامی معاملات کے سلسلے میں بھی گفتگو کی۔